0
Thursday 31 Jan 2013 10:33

کراچی، سہراب گوٹھ میں بم دھماکہ کے بعد مزید تین سو کلو بارودی مواد برآمد ہوگیا

کراچی، سہراب گوٹھ میں بم دھماکہ کے بعد  مزید تین سو کلو بارودی مواد برآمد ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جائے وقوعہ سے تین سو کلو سے زائد بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی میں 300 کلو گرام بارودی مواد ناکارہ بنانے والے اہل کاروں کے لیے ستارہ شجاعت کا اعلان کیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا انڈس پلازہ کے نزدیک قائم منشیات فروشوں کے اڈے کے قریب ہوا، دھماکے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، دھماکے سے قریب کھڑی ہوئی گاڑی بھی تباہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا کام شروع کردیا جبکہ میڈیا اور علاقہ مکینوں کو بھی جائے وقوعہ سے دور کردیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق تلاشی کے دوران جائے وقوعہ کے قریب کھڑی ٹیکسی سے تین سو کلو سے زائد وزنی بارودی مواد ملا جسے فوری طورپر ناکارہ بنادیا گیا ہے، بارودی مواد میں نٹ، بال بیئرنگ اور دیگر لوہے کے زرات لگے ہوئے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بارودی مواد اتنی مقدار میں ہے جس سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوسکتا تھا، جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 236114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش