0
Thursday 31 Jan 2013 19:29
فوجی تحقیقاتی سینٹر پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی

شام پر اسرائیلی جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، علی اکبر صالحی

شام پر اسرائیلی جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، علی اکبر صالحی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے شام کے ایک فوجی تحقیقاتی سینٹر پر اسرائیلی جنگی جہازوں کے حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور شام میں مسلح دہشت گردوں کی آشکارا حمایت قرار دیا ہے اور اسرائیل کی اس جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے سے جاری بیان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ اسرائیل شام میں جاری بحران کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور شام پر اسرائیلی حملے کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل نے امریکہ کی حمایت سے شام پر حملہ کیا ہے۔
 واضح رہے کہ اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے کل شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب ایک فوجی تحقیقاتی سینٹر پر فضائی حملہ کرکے اسے تباہ کر دیا۔ اسرائیل کی اس جارحیت کے نتیجے میں دو شامی فوجی جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔ یاد رہے کہ شامی باغیوں نے بھی اس تحقیقاتی سینٹر پر کئی حملے کئے تھے اور اس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم شامی فوج کے منہ توڑ جواب سے باغی اپنی ان کوششوں میں ناکام رہے تھے۔ ادھر شامی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور فلسطینیوں کی حمایت ترک نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 236226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش