QR CodeQR Code

انا ہزارے نے حکومت کے تجویز کردہ نئے لوک پال بل مسودے کو رد کردیا

31 Jan 2013 23:21

اسلام ٹائمز: بھارت میں بدعنوانی مخالف تحریک کے رہنما کا کہنا تھا کہ میں شہروں اور گاوں میں لوگوں سے ملاقات کروں گا، ان کے ضمیر کو بیدار کروں گا اور بدعنوانی کی خلاف لڑوں گا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی سماجی کارکن اور بھارت میں بدعنوانی مخالف تحریک کے رہنما انا ہزارے نے آج بھارتی حکومت کی جانب سے تجویز کردہ ترامیم کے ساتھ لوک پال بل کے نئے مسودے کو خارج کردیا اور اعلان کیا کہ وہ لوک پال بل کے لئے اپنی لڑائی جاری رکھیں گے، پٹنہ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انا نے کہا کہ مجوزہ لوک پال بل کا نیا مسودہ بے کار ہے، ہم جَن لوک پال بل کے لئے اپنی لڑائی جاری رکھیں گے اور حکومت کو جَن لوک پال بل منظور کرنے کے لئے مجبور کریں گے، انہوں نے بتایا کہ مجوزہ بل بدعنوانی سے لڑنے کے لئے مددگار نہیں ہوگا اور ایک ایسا بل عوام کے فائدے کے لئے نہیں ہوگا، انا نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں جَن لوک پال بل کے لئے ان کی تحریک میں تیزی لائی جائے گی، میں شہروں اور گاوں میں لوگوں سے ملاقات کروں گا اور ان کے ضمیر کو بیدار کروں گا، اور بد عنوانی کے خلاف لڑوں گا، انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی سربراہی میں بہار میں بدعنوانی کے بارے میں سوال کو ٹال دیا، تاہم انہوں نے وزیر اعظم امید وار کی حیثیت سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے نریندر مودی کے بارے میں کہا کہ نریندر مودی خود اپنی ریاست کو بدعنوانی سے پاک کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 236239

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/236239/انا-ہزارے-نے-حکومت-کے-تجویز-کردہ-نئے-لوک-پال-بل-مسودے-کو-رد-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org