0
Thursday 31 Jan 2013 22:24

انتہاء پسند ہندو تنظیمیں وائٹ اور عرب طالبان کے روپ میں دہشتگردی کر رہی ہیں، سردار عتیق

انتہاء پسند ہندو تنظیمیں وائٹ اور عرب طالبان کے روپ میں دہشتگردی کر رہی ہیں، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت کے دہشت گردی کے کیمپوں میں تربیت حاصل کرنے والے دہشت گرد پاکستان میں بدامنی کی بڑی وجہ ہیں۔ پاکستان کے ساڑھے انیس کروڑ عوام کے دل میں کشمیر اور کشمیریوں سے محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہے۔ اس لئے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، مسلم کانفرنس سمیت تمام جماعتوں کو اپنے اجتماعات میں اپنے پارٹی جھنڈوں کی بجائے پاکستان کے قومی پرچم کو لہرانا چاہیے۔ وہ سیالکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اٹل ہے تاہم کشمیر کا مسئلہ اب جنگ کے زریعے نہیں بلکہ مذاکرات کے زریعے حل کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ملک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت امن کی آشا کی رانگی آلاپ رہی ہے جبکہ بھارت اور بھارتی دہشت گرد تنظیمیں جنگ کا ڈھول پیٹ رہے ہیں۔ 

سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ سوشیل کمار اور سلمان خورشید کا بھارت میں دہشت گرد تنظیموں کا انکشاف اس بات کا ثبوت ہے کہ اس خطے میں شوسینا، بھارتی سیوک سنگ، بی جے پی اور دیگر انتہائی پسند ہندو تنظیمیں دہشت گردی کر رہی ہیں۔ انہی انتہاء پسند ہندو تنظیموں کا پہلا شکار مہاتما گاندھی تھے، پھر اندرا گاندھی، راجیو گاندھی اور دیگر کے علاوہ انہی دہشت گرد تنظیموں نے گولڈن ٹمپل، بابری مسجد، گجرات، کشمیر میں دہشت گردی پھیلائی اور اب یہ تنظیمیں نہ صرف پاکستان بلکہ خلیجی ممالک اور دیگر ملکوں کی حکومتوں کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب شواہد سامنے آرہے ہیں کہ یہی ہندو انتہاء پسند تنظیمیں وائٹ طالبان اور عرب طالبان کے روپ میں دہشت گردی  مزید پھیلا رہی ہیں تاکہ خطے میں بھارت اجارہ داری کو قائم کیا جا سکے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد اسمبلی کا جائنٹ سیشن بلا کر بھارتی انتہاء پسندی کے سدباب کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے تاکہ بھارت دہشت گردی سے بچنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 236259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش