0
Friday 1 Feb 2013 00:44

ہماری امن کی خواہش کے حوالے سے کسی کو بدگمانی نہیں ہونی چاہئے، گورنر خیبر پختونخوا

ہماری امن کی خواہش کے حوالے سے کسی کو بدگمانی نہیں ہونی چاہئے، گورنر خیبر پختونخوا
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ قبائلی علاقہ جات میں امن و امان کی بحالی کے حوالے سے ہماری خواہش کے بارے میں کسی کے ذہن میں کوئی بدگمانی نہیں ہونی چاہئے۔ ہم اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور تب ہی سکون سے بیٹھیں گے جب تک قبائلی علاقہ جات میں مکمل امن بحال اور حالات معمول پر نہیں آجاتے۔ یہ باتیں انہوں نے جنوبی وزیرستان ایجنسی سے تعلق رکھنے والے علماء اور عمائدین کے ایک نمائندہ وفد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جس نے ایجنسی سے قومی اسمبلی کے رکن حافظ عبدالمالک کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ جرگہ نے گورنر کو جنوبی وزیرستان ایجنسی کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خاص طور پر گورنر سے مطالبہ کیا کہ ٹانک تا وانا گومل زام شاہراہ پر حفاظتی انتظامات کو مزید مستحکم کرنے، جنوبی وزیرستان میں مزید انتظامی یونٹوں کے قیام اور ایجنسی کے عوام کو قدرتی گیس کی سہولت فراہم کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 236276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش