0
Friday 1 Feb 2013 07:33

ہمیں چیف الیکشن کمشنر پر بھرپور اعتماد ہے ہم ان کے حق میں دھر نا دے رہے ہیں، تہمینہ دولتانہ

ہمیں چیف الیکشن کمشنر پر بھرپور اعتماد ہے ہم ان کے حق میں دھر نا دے رہے ہیں، تہمینہ دولتانہ
اسلام ٹائنز۔ ممبر قومی اسمبلی ومسلم لیگ (ن) کی فوکل پرسن برائے تشکیل صوبہ جنوبی پنجاب تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ آدھا تیتر، آدھا بٹیر ہے۔ پنجاب کے دو حصے بنانے کا سارا پلان ایم کیو ایم اور اے این پی کر رہے ہیں جن کا پنجاب میں ایک کونسلر بھی نہیں۔ پنجاب کو چھری کانٹے سے کاٹنے کی کوشش ہورہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) عوام کی خواہشات کے مطابق بہاولپور اور جنوبی پنجاب کو ایک الگ الگ صوبے بنانے چاہتی ہے۔ گورنر سید احمد محمود پہلے صوبہ بہاولپور کی بحالی کی بات کرتے رہے اب صرف 2ماہ کی گورنری کی خاطر اپنا موقف تبدیل کرلیا۔
 
ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم این اے شہباز بیگم مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں عرفان خان دولتانہ، رائو محمد وکیل، مہر اختر نول، عبدالستار طاہر، چوہدری بشیر احمد اور مشتاق انصاری بھی موجود تھے۔ تہمینہ دولتانہ نے مزید کہا کہ نئے صوبے بنانے کیلئے پہلے تمام انتظامی و معاشی معاملات حل کرنے پڑتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے نئے صوبوں کے لئے کسی قسم کا کوئی بجٹ تک نہیں رکھا۔ وفاقی حکومت نے پونے 5 سال نئے صوبوں کے لئے قیام کے حوالے سے کچھ نہیں کیا صرف آخر میں آکر ایک شوشہ چھوڑ دیا ہے۔
 
ایک سوال کے جواب میں تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کئے بغیر میرا نام تشکیل صوبہ جات کمیشن میں ڈالا تھا جو کسی طور مناسب نہ تھا۔ تہمینہ دولتانہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سے تو جنوبی پنجاب کا وزیراعظم بھی برداشت نہیں ہوا اس سے خط لکھوانے کی بجائے اس کو گھر بھجوا دیا گیا۔ انہوں نے ایک مزید سوال کے جواب میں کہاکہ ہمیں چیف الیکشن کمشنر پر بھرپور اعتماد ہے ہم ان کے حق میں دھرنا دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کا جو تصور وفاقی حکومت نے دیا ہے وہ انتہائی عجیب ہے کہ اس کا گورنر کہیں بیٹھے گا، وزیراعلی کہیں اور، اور اسمبلی کہیں اور ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 236390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش