0
Friday 1 Feb 2013 08:17

ملتان، طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا چوک گھنٹہ گھر پر ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ

ملتان، طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کا چوک گھنٹہ گھر پر ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں نے ٹائر جلاکر گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے گھنٹہ گھر چوک کو ٹریفک کے لیے بلاک کرکے میپکو حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دوپہر ایک بجے سے ان کے علاقے اندروں لوہاری گیٹ میں بجلی بند ہے۔ بارہا مرتبہ شکایات درج کروانے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی۔ دوسری جانب میپکو حکام کا کہنا تھا کہ اندرون لوہاری گیٹ میں بجلی چوری کے واقعات بہت زیادہ ہورہے تھے۔ اور نہ ہی شہری بجلی جمع کروارہے تھے جس پر اس علاقے کی بجلی عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔ رات گئے مظاہرین اور میپکو حکام کے مذاکرات کے علاقے کی بجلی بحال کردی گئی اور مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 236397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش