QR CodeQR Code

مسلم لیگ ن2 فروری سے نئے صوبے بی جے پی کے قیام کیخلاف تحریک کا آغاز کرے گی، بلال بٹ

1 Feb 2013 08:21

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ ن ملتان کے ضلعی صدر نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب الگ الگ حیثیت رکھتے ہیں لیکن اسلام آباد کے ایوانوں میں بیٹھے جمہوری آمد خطے کی آپس میں لڑانا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام کل2 فروری کو بہاولپور جنوبی پنجاب کیخلاف احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا اور ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شریک ہوں گے جبکہ یوتھ ونگ کے کارکنان بھی شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی حلقہ 199 یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری سردار ملازم حسین کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کے ضلعی صدر طارق امیر عباسی کے علاوہ شبیر چوہان، رفیق کریمی، سلیم قریشی، مطیع اللہ، ملک انیس ودیگر کارکنان موجود تھے۔ بلال بٹ نے مزید کہا کہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب الگ الگ حیثیت رکھتے ہیں لیکن اسلام آباد کے ایوانوں میں بیٹھے جمہوری آمد خطے کی آپس میں لڑانا چاہتے ہیں لیکن ن لیگ ایسا نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی خواہشات کا احترام کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 236398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/236398/مسلم-لیگ-ن2-فروری-سے-نئے-صوبے-بی-جے-پی-کے-قیام-کیخلاف-تحریک-کا-آغاز-کرے-گی-بلال-بٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org