QR CodeQR Code

کراچی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے مرکزی تنظیم عزا کے سابق نائب صدر اقبال مسعود شہید

1 Feb 2013 10:23

اسلام ٹائمز: اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے شہید اقبال مسعود کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے اپنی دکان شاپ اسٹاپ پر جارہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے لانڈھی 2 نمبر سی ون ایریا میں امریکی پے رول پر پلنے والے دہشتگردوں کی فائرنگ سے معروف شیعہ رہنما مرکزی تنظیم عزاء کے سابق نائب صدر اور انجمن تبلیغ محمدی کے سربراہ اقبال مسعود شہید ہوگئے۔ شہید اقبال مسعود کو دہشتگردوں نے ان کے گھر کے نزدیک فائرنگ کرکے نشانہ بنایا تھا، دہشتگردوں نے اقبال مسعود کو 4 گولیاں ماری تھیں۔ اقبال مسعود کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔ اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے شہید اقبال مسعود کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے اپنی دکان شاپ اسٹاپ پر جارہے تھے۔

واضح رہے کے معروف شیعہ رہنما اقبال مسعود پر ایک ماہ قبل ایام عزاء میں ان پر حملہ کیا گیا تھا جس میں اقبال مسعود محفوط رہے تھے، جبکہ ایک سال قبل محرم الحرم میں گلش اقبال میں ان کی ماتمی انجمن تبلیغ محمدی کی بس پر دہشتگردوں نے فئرنگ کی تھی جس میں ماتمی عزادوں کی جوابی کارروائی میں حملہ آوار فرار ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 236409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/236409/کراچی-دہشت-گردوں-کی-فائرنگ-سے-مرکزی-تنظیم-عزا-کے-سابق-نائب-صدر-اقبال-مسعود-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org