0
Friday 1 Feb 2013 15:47

بلوچستان حکومت بحال ہوئی تو علم بغاوت بلند کر دینگے، شیعہ علما کونسل لاہور

بلوچستان حکومت بحال ہوئی تو علم بغاوت بلند کر دینگے، شیعہ علما کونسل لاہور
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل لاہور کے صدر آصف علی زیدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے حالات خراب نہ کرے، بلوچستان میں فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد پر ظلم و ستم کیا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہاں ہم روز لاشیں اٹھا رہے ہیں، شیعوں کی جائیدادوں کو آگ لگائی جا رہی ہے، مجالس پر پابندی لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں مگر ہمارے حقوق سلب کئے جانے کی کوشش کی گئی تو علم بغاوت لے کر میدان میں نکلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت شیعوں کے حقوق سلب کرنے کی کوشش نہ کرے، بلوچستان کے عوام نے گورنر راج کا جو فیصلہ کیا ہے، اسے واپس نہ لیا جائے، اس فیصلے کے واپس لینے پر بلوچستان کا امن پھر خطرے میں پڑ جائے گا۔ بعدازاں انہوں نے معروف عالم دین علامہ سید غلام عباس شیرازی کی وفات پر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے ملت جعفریہ ایک عظیم عالم دین اور مدرس سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ غلام عباس شیرازی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پورا نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 236447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش