QR CodeQR Code

اسرائیل باز رہے،ایران پر حملے سے ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے،روس کا انتباہ

14 Apr 2010 11:22

اسلام ٹائمز:روسی صدر نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے سے ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے جس میں لاکھوں افراد کے لقمہ اجل بننے کا خدشہ ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-روزنامہ نوائے وقت کے مطابق روس کے صدر دمتری مدیدوف نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے سے ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے جس میں لاکھوں افراد کے لقمہ اجل بننے کا خدشہ ہے۔ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ اسرائیل ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے باز رہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ مشرق وسطیٰ میں ایک بدترین منظر پیش کرے گا کیونکہ اس حملہ سے کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔
امریکہ اور اسرائیل نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران کو ایٹمی ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سفارتی کوششیں ناکام ہو گئیں تو تہران کے خلاف فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں،جس میں ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔روسی صدر نے کہا کہ اگر جنگ چھڑ گئی تو آپ اس کی شدت کا خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس میں ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 23650

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/23650/اسرائیل-باز-رہے-ایران-پر-حملے-سے-ایٹمی-جنگ-چھڑ-سکتی-ہے-روس-کا-انتباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org