QR CodeQR Code

عوام نے اپنے دفاع کیلئے ہتھیار اٹھا لئے تو ریاست کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا، علامہ رمضان توقیر

1 Feb 2013 22:25

اسلام ٹائمز: ایس یو سی خیبر پختونخوا کے سربراہ کا کہنا ہے کہ آئے روز اہل تشیع کے قتل عام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ حکومت اب عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی۔ ایک یہی عالم رہا تو ملک خانہ جنگی کی طرف جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے سانحہ ہنگو پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے، ملک کو خانہ جنگی کی طرف لیجایا جا رہا ہے، اگر عوام نے اپنے دفاع کیلئے ہتھیار اٹھا لئے تو ریاست کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنگو خودکش حملہ میں 28 افراد کی شہادت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ ایک مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آئے روز اہل تشیع کے قتل عام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ حکومت اب عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی۔ ایک یہی عالم رہا تو ملک خانہ جنگی کی طرف جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف ہی دھکیلنا چاہتی ہیں، اسی وجہ سے آئے روز بے گناہ افراد کو خون میں نہلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے اپنے دفاع کیلئے ہتھیار اٹھا لئے تو ریاست کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔ حکومت اور دیگر ریاستی اداروں کو ایسی کسی صورتحال سے بچنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے اور دہشتگردوں کو فوری طور پر کنٹرول کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 236515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/236515/عوام-نے-اپنے-دفاع-کیلئے-ہتھیار-اٹھا-لئے-ریاست-کا-وجود-خطرے-میں-پڑ-جائے-گا-علامہ-رمضان-توقیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org