QR CodeQR Code

ہری پور، امام مہدی آخر الزماں (عج) کے توہین آمیز خاکے بنانیوالے 2 سگے بھائی گرفتار

2 Feb 2013 11:51

اسلام ٹائمز: دلخراش واقعہ کے بعد غیور حسین اور اسرار حسین نقوی نے فیس بک سے پرنٹ نکال کر ڈی پی او محمد علی گنڈا پور کے حوالے کئے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ امام مہدی آخر الزماں (عج) کے توہین آمیز خاکے بنا کر فیس پر پوسٹ کرنے والے دو سگے بھائی عبدالصمد ولد عبدالسلام و عبدالباسط ولد عبدالسلام سکنہ بانڈہ منیر خان اور انکے دوست عامر ولد اکرم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہری پور کے نواحی گاؤں بانڈہ منیر کے رہائشی دو بھائیوں نے مسلمانوں کے امام مہدی آخر الزمان (عج) اور امام خمینی (رہ) کے توہین آمیز خاکے کمپیوٹر پر تیار کرکے اپنی فیس بک پر شو کئے اور سب کو شئیر کرنے پر غیور حسین ولد مسرور حسین سکنہ بانڈہ منیر خان اور سید اسرار حسین نقوی سکنہ بانڈہ منیر خان نے فیس بک سے پرنٹ آؤٹ نکال کر ڈی پی او محمد علی گنڈا پور کے حوالے کر دئیے، پولیس انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے سخت ترین نوٹس لینے کی ہدایات جاری کر دیں۔


خبر کا کوڈ: 236591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/236591/ہری-پور-امام-مہدی-آخر-الزماں-عج-کے-توہین-آمیز-خاکے-بنانیوالے-2-سگے-بھائی-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org