0
Saturday 2 Feb 2013 17:40

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام ہفتہ وحدت کے حوالے سے نعتیہ مقابلے

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام ہفتہ وحدت کے حوالے سے نعتیہ مقابلے
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے زیراہتمام ہفتہ وحدت کی مناسبت سے جامع مسجد الحسین(ع)نیو ملتان میں مقابلہ نعت خوانی کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی، نشتر میڈیکل کالج، انسٹیوٹ آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ایمرسن کالج، انسٹیوٹ آف سائودرن پنجاب، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، ولایت حسین کالج، سول لائن کالج سمیت مقامی اسکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔ محفل نعت خوانی کی صدارت امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری نے کی جبکہ مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری علامہ اقتدار حسین نقوی تھے۔ اس موقع پر انجمن ندائے حسینی(ع) کے اراکین سید قمر عباس زیدی، گلشن عباس زیدی، مہر خادم حسین، پروفیسر قاسم رضا، سید ناصر عباس گردیزی، ریاض حسین جعفری، فرخ شمسی، جواد حیدر، سید عاصم رضا اور محمدرضانقوی و دیگر موجود تھے۔ 
اس موقع پر طلباء کرام نے اپنے اپنے نعتیہ کلام پیش کیے۔ آخر میں علامہ اقتدا رحسین نقوی نے کہا کہ ہمیں شرف حاصل ہے کہ ہم آخری نبی(ص) کی اُمت ہیں جس کے بعد کوئی نبی(ص) نہیں آنے والا۔ جس طرح ہمارے نبی(ص) کی عظمت دیگر انبیاء(ع) سے زیادہ ہے اسی طرح اُس نبی(ص) کی اُمت کی عظمت بھی دیگر اُمتوں سے برتر ہے۔ آج نبی اکرم(ص) کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلنے کی ضرورت ہے اور اس میں ہی دنیا واخرت کی بھلائی ہے۔ تقریب کے آخر میں نعتیہ مقابلے میں حصہ لینے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 236683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش