0
Sunday 3 Feb 2013 00:19

روس ایران اور شام میں ہر قسم کی فوجی مداخلت کیخلاف ہے، سرگئی لاروف

روس ایران اور شام میں ہر قسم کی فوجی مداخلت کیخلاف ہے، سرگئی لاروف
اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ روس ایران اور شام میں ہر قسم کی فوجی مداخلت کے خلاف ہے، جرمنی کے شہر مونیخ میں ہونے والی امن کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ نے شام کے خلاف طاقت کے استعمال اور اس کے ساتھ ہی ایران کے ایٹمی پروگرام کے حل کے لئے ہر قسم کی فوجی مداخلت کو غیر قابل قبول قرار دیا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے مونیخ میں ہونے والی انچاسویں امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو شام کی سرزمین پر باہر سے بھیجے جانے والے دہشت گردوں اور اس ملک کے خلاف طاقت کی پالیسی استعمال  کرنے کے خلاف ہے۔

سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور ان کی کی حمایت کے ضمن میں یہ کہنا چاہوں گا کہ یہ کام درست نہیں، ہم شام کے مسئلے میں ہر قسم کی طاقت کی پالیسی کے خلاف ہیں، نہ صرف اس دلیل کی بنا پر کہ جہاں تک ہمیں یاد پڑتا ہے کہ ابھی تک اس طرح کا مسئلہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی بنا پر لیبیا کے لئے استعمال کیا گیا بلکہ اس دلیل کی بنا پر کہ شام کی موجودہ صورتحال میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت قابل قبول نہیں، اور شام کے خلاف یہ جارحانہ رویہ جتنی جلدی ممکن ہو ختم ہونا چاہیئے۔ انہوں نے یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کیمیائی اسلحے کا ذخیرہ شامی حکومت کے کنٹرول میں ہے، اور اس سلسلے میں کسی قسم کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے۔

اس کے علاوہ روسی وزیر خارجہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام سے مربوط مسائل کے حل کے لئے کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس مسئلے کے حل کے لئے ایران پر فوجی کارروائی قابل قبول نہیں ہے۔ سرگئی لاروف نے جرمنی کے وزیر خارجہ گیڈو سٹرولہ کی اس تجویز کی حمایت کی کہ ایران کے معاملے میں اس قسم کا رویہ اختیار کرنے سے نہ صرف مشکل حل نہیں ہوگی بلکہ تمام مناطق کی سالمیت بھی خطرے میں پڑ جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 236714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش