0
Monday 4 Feb 2013 13:05

گلگت اسکردو روڈ خستہ حالی کے سبب موت کا کنواں بن گئی

گلگت اسکردو روڈ خستہ حالی کے سبب موت کا کنواں بن گئی
اسلام ٹائمز۔ گلگت اسکردو روڈ خستہ حالی کے سبب موت کا کنواں بن گیا ہے۔ سفر کرنے والے مسافر کلمہ پڑھتے ہوئے سفر کرنے لگے ہیں۔ حکومت کی عدم توجہی کے باعث گلگت اسکردو روڈ کی حالت روز بروز ابتر ہو رہی ہے۔ حالیہ شدید برفباری کے سبب روڈ پر جگہ جگہ گڑھے ہیں اور روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جس کے باعث 5 گھنٹے کا سفر 8 گھنٹے سے بھی زائد میں طے ہونے لگا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت اسکردو روڈ حکومت کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے مسافروں کیلئے وبال جان بن گیا ہے اور اس پر سفر کرنے والے مسافر اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کے بعد ایک ہفتہ تک جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ اگر اس سٹرک پر توجہ نہ دی گئی تو یہ سٹرک مزید ابتر ہوجائے گی۔
خبر کا کوڈ : 236732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش