QR CodeQR Code

عطاء آباد جھیل سے 15 ہزار کیوسک پانی کا اخراج شروع ہوگیا

4 Feb 2013 13:18

اسلام ٹائمز: عطاء آباد جھیل پہاڑِی تودہ گرنے سے مصنوعی طور پر بن گئی تھی، جس کے سبب عوام کو کافی مالی نقصانات کو سامنا ہوا تھا۔


اسلام ٹائمز۔  عطا آباد جھیل کے سپل وے سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے۔ پانی کے اخراج سے قبل انتظامیہ نے نشیبی علاقوں میں مقامی آبادی کو  محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی تھی۔  پانی کے اخراج کیلئے ایف ڈبلیو او مسلسل کام کر رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق عطاء آباد جھیل سے پانی کے اخراج کا عمل شروع ہوگیا ہے، ابتدائی طور پر پندرہ ہزار کیوسک پانی کا اخراج کیا گیا۔ جسے بعد میں تیس ہزار کیوسک تک بڑھایا جائے گا۔ عطاء آباد جھیل پہاڑِی تودہ گرنے سے مصنوعی طور پر بن گئی تھی، جس کے سبب عوام کو کافی مالی نقصانات کو سامنا ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 236740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/236740/عطاء-آباد-جھیل-سے-15-ہزار-کیوسک-پانی-کا-اخراج-شروع-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org