0
Sunday 3 Feb 2013 01:59

ایران بلوچستان سمیت پاکستان کے کسی بھی حصے میں مداخلت نہیں کر رہا، علی اکبر ولایتی

ایران بلوچستان سمیت پاکستان کے کسی بھی حصے میں مداخلت نہیں کر رہا، علی اکبر ولایتی
اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر خاص اور سابق ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران بلوچستان سمیت پاکستان کے کسی حصے میں مداخلت نہیں کر رہا، ایران اور پاکستان کو گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکہ سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی وفد نے دورہ پاکستان کے موقع پر صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر حکام سے کامیاب ملاقاتیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے مداخلت دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن کا پروپیگنڈہ ہے، گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کے مفاد میں ہے اور اس سے پاکستان کے بیشتر مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی توانائی کے فوجی استعمال کے خلاف ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر ہر قسم کا غیر ملکی دباؤ مسترد کر دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اگر اس سے پاکستان میں ترقی آسکتی ہے تو ہم اسے خوش آمدید کہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 236753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش