QR CodeQR Code

غیر آئینی صوبے کے ملازمین سے ٹیکس مد میں کٹوتی شروع

4 Feb 2013 13:09

اسلام ٹائمز: سرکاری ملازمین گلگت بلتستان حکومت کے اس اقدام پر سیخ پا ہیں جبکہ گلگت بلتستان کی عوام میں شدید کھلبلی مچ گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سرکاری ملامین کی تنخواہوں سے ٹیکس کی مد میں کٹوتی یکم جنوری سے کردی گئی ہے۔ ان تمام ملازمین کو ٹیکس نیٹ میں شامل کردیا گیا ہے جن کی تنخواہیں 34 ہزار روپے سے زائد ہیں۔ جب ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ ہوا تھا اس وقت  50 ہزار روپے سے زائد تنخواہ لینے والوں کے لئے ٹیکس لازمی قرار دیا گیا تھا لیکن اب فیصلہ بھی اچانک بدل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے ملازمین کی تنخواہوں سے ٹیکس کی مد میں کٹوتی شروع کر دی گئی ہے۔ کٹوتی سال رواں کے ماہ جنوری سے کی گئی ہے۔ سرکاری ملازمین گلگت بلتستان حکومت کے اس اقدام پر سیخ پا ہیں جبکہ گلگت بلتستان کی عوام سمیت مذہبی و سیاسی پارٹیوں میں شدید کھلبلی مچ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 236763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/236763/غیر-آئینی-صوبے-کے-ملازمین-سے-ٹیکس-مد-میں-کٹوتی-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org