0
Sunday 3 Feb 2013 04:21

امت محمدی کا خون بہانے والے اسلام دشمن طاقتوں کی خدمت کر رہے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

امت محمدی کا خون بہانے والے اسلام دشمن طاقتوں کی خدمت کر رہے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام نشتر پارک میں منعقدہ جشن عید میلاد النبی (ص) و عظمت مصطفیٰ (ص) کانفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج رحمتہ العالمین کی امت کی زبوں ہالی کا سب سے بڑا سبب تعلیمات محمدی سے دوری ہے۔ اگر تمام مکاتب فکر کے علماء متحد ہو جائیں تو آج بھی ہمارے اختلافات ختم ہو سکتے ہیں۔ آج معاشرے میں زمانہ جاہلیت کی نفرتیں پروان چڑھ رہی ہیں خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ استعماری طاقتیں ہمارے معمولی اختلافات کو ہوا دینے کیلئے دین فروشوں اور ضمیر فروشوں کو استعمال کر رہی ہیں اگر ہم نے سیرت نبوی ؐ کا دامن نہ تھاما تو روز حشر ہم آقائے دو جہاں (ص) کی بارگاہ میں منہ دکھانے کے قابل نہیں ہونگے، کراچی سے خیبر تک اپنے آپ کو امت محمدی (ص) کہنے والے لوگ ایک دوسرے کا خون بہا کر کسی اور کی نہیں صرف اسلام دشمن طاقتوں کی خدمت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 236765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش