QR CodeQR Code

ہر ظالم و جابر کا قلع قمع کرنا ہی رسالت سے وفاداری ہے، علامہ اعجاز بہشتی

3 Feb 2013 04:31

اسلام ٹائمز: عظمت مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جوانان نے کہا کہ شہید علی رضا تقوی (رہ) مکتب تشیع کا وہ ہدیہ ہے جو ہم نے محضر ناموس رسالت (ص) میں پیش کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام نشتر پارک میں منعقدہ جشن عید میلاد النبی (ص) و عظمت مصطفیٰ (ص) کانفرنس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز بہشتی نے کہا کہ حقیقی معنوں میں جشن رسول (ص) منانے کا حق ان عاشقان رسول (ص) کیلئے ہے جو عاشورہ اور محرم کو ماتم کرتے ہیں، جو رسول اسلام (ص) سے محبت اور حقیقت میں اسلام دشمنوں کے ساتھ نفرت کی علامت ہے، عاشقان رسول (ص) اللہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے پاک سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

علامہ اعجاز بہشتی نے کہا کہ خوف و ہراس کو ختم کرنا ہو گا اور صبر و استقامت کو فروغ دینا ہو گا، وحدت اور اخوت کے سائے میں ہر ظالم و جابر کا قلع قمع کرنا ہی رسالت سے وفاداری ہے، ہمیں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے، یہ وہ درس ہے جو مکتب جعفریہ نے نوع بشریت کی حریت کیلئے پیش کیا ہے ہم نے عشق رسول (ص) میں اپنے جوانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں اور اس وقت تک میدان میں رہیں گے جب تک گستاخ رسول (ص) صفحہ ہستی سے مٹ نہ جائیں، شہید علی رضا تقوی (رہ) مکتب تشیع کا وہ ہدیہ ہے جو ہم نے محضر ناموس رسالت (ص) میں پیش کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 236766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/236766/ہر-ظالم-جابر-کا-قلع-قمع-کرنا-ہی-رسالت-سے-وفاداری-ہے-علامہ-اعجاز-بہشتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org