QR CodeQR Code

امریکی صدر کے بیان پر ایران کی اقوام متحدہ سے باضابطہ شکایت

14 Apr 2010 17:48

اسلام ٹائمز:اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو اکیسویں صدی میں اس قسم کی ایٹمی بلیک میلنگ کو برداشت یا نظر انداز نہیں کرنا چاہئے


تہران:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ایرانی حکومت نے امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے ایران کے متعلق حالیہ بیان پر اقوام متحدہ سے باضابطہ شکایت کر دی ہے۔ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے محمد خزائی نے اس سلسلے میں ایک خط اقوام متحدہ کے حوالے کیا،جس میں کہا گیا ہے کہ اوباما کا بیان ایٹمی بلیک میلنگ ہے۔
خط میں امریکا کی نئی ایٹمی پالیسی پر سوالات اٹھائے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ اس میں ایران پر ایٹمی حملے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو اکیسویں صدی میں اس قسم کی ایٹمی بلیک میلنگ کو برداشت یا نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔خط میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے ناجائز طریقے سے ایک غیر ایٹمی ملک کو اپنے ایٹمی ہتھیاروں کا ہدف بنانے کے لئے منتخب کیا اور اسی بنیاد پر اپنی فوجی منصوبہ بندی ترتیب دے رہا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 23679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/23679/امریکی-صدر-کے-بیان-پر-ایران-کی-اقوام-متحدہ-سے-باضابطہ-شکایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org