QR CodeQR Code

امریکی صدر آگ سے نہ کھیلیں،منوچہر متکی

15 Apr 2010 09:03

اسلام ٹائمز:ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے امریکی صدر کے حالیہ دھمکی آمیز بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوباما کا بیان غلط اور ناپختہ ہے اور وہ آگ سے کھیل رہے ہیں


تہران:اسلام ٹائمز-ریڈیو تہران کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہے ہيں۔ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے امریکی صدر کے حالیہ دھمکی آمیز بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوباما کا بیان غلط اور ناپختہ ہے اور وہ آگ سے کھیل رہے ہیں۔منوچہر متکی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے سلامتی کونسل کو خط بھیج کر اوباما کے بیان کو ایران پر دباؤ ڈالنے اور سودے بازی پر مجبور کرنے کی ایک کوشش سے تعبیر کیا ہے۔وزیر خارجہ منوچہر متکی نے کہا کہ خیال تھا کہ امریکی صدر دنیا کی بساط پر کچھ مہروں کو تبدیل کر کے مثبت ماحول بنائيں گے،لیکن ان کے حالیہ بیان سے واضح ہو گيا کہ وہ بازی ہار چکے ہيں۔یادر ہے کہ امریکی صدر نے دھمکی دی تھی کہ ایران کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال ہو سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 23695

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/23695/امریکی-صدر-آگ-سے-نہ-کھیلیں-منوچہر-متکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org