0
Monday 4 Feb 2013 12:09

آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام دو روزہ احیائے ثقافت اسلامی تربیتی ورکشاپ

آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام دو روزہ احیائے ثقافت اسلامی تربیتی ورکشاپ
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری فرقہ واریت اور ٹارگٹ کلنگ کی لہر کو روکنے میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، آئے روز کراچی کو خون میں نہلا دیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد ہنگو میں جامع مسجد کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ پاکستان میں انسان کی قدر وقیمت ختم ہوچکی ہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سورج میانی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کی دو روزہ احیائے ثقافت اسلامی تربیتی رورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 ورکشاپ میں ڈویژن بھر کے یونٹس کی کابینہ کے افراد نے شرکت کی۔ جن میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی، نشتر میڈیکل کالج، انسٹیوٹ آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، سورج میانی، نیو ملتان، حسن آباد، گلگشت، گورنمنٹ کالج مظفرگڑھ، علی پور، سیت پور، جتوئی، چوک منڈا، شجاع آباد، جلالپور، کبیروالا سٹی، عبدالحکیم، تلمبہ، قتالپور، میاں چنوں اور خانیوال سٹی یونٹ کے طلباء نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ سے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ اسد عباس نقوی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سابق مرکزی نائب صدر علی عمران، موجودہ جنرل سیکرٹری جواد رضا جعفری، سابقہ ڈویژنل صدور محمد عباس صدیقی، فضل عباس نقوی، اختر عمران، اختر عباس، سید فرخ مہدی، ڈاکٹر علی محمد اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کراچی اور ہنگو میں ہونے والے دہشت گردی کے پیچھے ایک ہی قوت ہے جو مسلمانوں کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گورنر راج کے لگائے جانے کے بعد وہاں کے حالات میں بہتری آرہی ہے لیکن بعض عناصر اُسے ختم کرانا چاہتے ہیں جو کہ ملک اور قوم کے دشمن ہیں وہ اس ملک میں امن اور آشتی کو نہیں چاہتے۔ اس موقع پررہنمائوں نے کہا کہ اگر بلوچستان سے گورنر راج کو ختم کیا گیا تو پوری قوم کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ کرے گی جس کے بعد کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوگی، اُنہوں نے کہا کہ سانحہ ہنگو کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 237042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش