0
Tuesday 5 Feb 2013 19:50

اسلام آباد اور اسکردو کے درمیان پرواز دسویں روز بھی روانہ نہ ہوسکی

اسلام آباد اور اسکردو کے درمیان پرواز دسویں روز بھی روانہ نہ ہوسکی
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد اور اسکردو کے درمیان پرواز دسویں روز بھی نہ ہوسکی، مسلسل پروازیں معطل ہونے کے باعث سینکڑوں طلباء اور مریض پھنس گئے ہیں۔ موسم کی خرابی پی آئی حکام کے لیے بھی بہترین بہانہ بن گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی اسلام آباد سے اسکردو پرواز دسویں روز بھی روانہ نہ ہوسکی، جس کے نتیجے میں طلباء اور مریض شدید اذیت میں مبتلاء ہیں۔ اسکردو کے دور افتادہ علاقوں سے اسلام آباد جانے کے لئے آئے ہوئے مسافر اسکردو میں شدید سردی اور برفباری میں ہوٹلوں میں خوار ہو رہے ہیں اور آنے والے مہربان دنوں کی انتظار میں ہیں۔ موجودہ حکومت کی جانب سے اسکردو ائیرپورٹ کو آل ویدر نہ بنانے کے باعث دس دس روز تک پروازوں کی منسوخی معمول بن چکا ہے جبکہ شاہراہ قراقرم پر سفر کرنا ان دنوں موت کو گلے لگانے کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 237089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش