0
Monday 4 Feb 2013 22:06

پارا چنار، 2 دن سے مسلسل برف باری، شدید سردی سے بچوں میں نمونیا وباء کی شکل میں پھیلنے لگا

پارا چنار، 2 دن سے مسلسل برف باری، شدید سردی سے بچوں میں نمونیا وباء کی شکل میں پھیلنے لگا
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار اور اس کے ارد گرد درجنوں دیہات گزشتہ 2 دن سے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ دنوں ملک میں سب سے شدید سردی پارا چنار میں پڑی اور درجہ حرارت  منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ پارا چنار اور اس کے ارد گرد دیہات جیسے پیواڑ، ملانہ، شلوزان،لقمان خیل اور زیڑان میں کئی فٹ برف پڑ چکی ہے۔ ایک طرف مسلسل برف باری  جاری ہے تو دوسری طرف واپڈا حکام نے بھی پارا چنار کے نواحی دیہات کی بجلی بھی مکمل بند کردی ہے۔ شدید سردی سے بچوں میں نمونیا وباء کی شکل میں پھیلنے لگا ہے۔ پارا چنار کے عوامی و سماجی حلقوں اور انسانی حقوق سے وابستہ تنظیموں کے نمائندوں نے حکومت اور پولٹیکل انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست ماں جیسے ہوتی ہے لیکن پارا چنار کے معاملے میں ریاست سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 237125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش