QR CodeQR Code

مشیر اعلی صدر اسلامی جمہوریہ ایران:

ایٹمی ہتھیاروں کے حامل ممالک دنیا کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے علمبردار نہیں بن سکتے

15 Apr 2010 11:28

اسلام ٹائمز: صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے مشیر اعلی نے واشنگٹن میں ایٹمی سلامتی کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ہتھیار رکھنے والے ممالک دنیا کو ہتھیاروں سے پاک کرنے کے مدعی نہیں ہو سکتے۔


اسلام ٹائمز – العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے مشیر اعلی سید مجتبی ثمرہ ہاشمی نے واشنگٹن میں ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق کانفرنس کے انعقاد کو ایک ڈرامہ بازی قرار دیتے ہوئے کہا: ایٹمی ہتھیاروں کے حامل ممالک دنیا کو اسلحے سے پاک کرنے کے نعرے نہیں لگا سکتے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جو خود ایٹمی ہتھیار بنا رہے ہیں، انہیں سٹور کر رہے ہیں اور دوسرے ممالک کو ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دیتے ہیں، خود عالمی امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ سید مجتبی ثمرہ ہاشمی نے واشنگٹن میں منعقد ہونے والی ایٹمی سیکورٹی کانفرنس کو غیر منطقی اور کھوکھلا قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کی کانفرنسیں کسی مثبت تبدیلی کا باعث نہیں بن سکتیں۔
مشیر اعلی صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے فرانس کے صدر نیکولس سارکوزی کے اس بیان پر کہ وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو تباہ نہیں کریں گے کہا کہ مغربی ممالک اپنے ایٹمی ہتھیار نابود کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں چونکہ وہ انکے ذریعے دوسروں کو دھمکیاں دینے کی سیاست پر گامزن ہیں۔
انہوں نے اگلے چند روز میں تہران میں ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں کانفرنس کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کا پروگرام ایک سال قبل بنایا گیا تھا اور واشنگٹن میں منعقد ہونے والی کانفرنس سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔


خبر کا کوڈ: 23727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/23727/ایٹمی-ہتھیاروں-کے-حامل-ممالک-دنیا-کو-سے-پاک-کرنے-علمبردار-نہیں-بن-سکتے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org