0
Tuesday 5 Feb 2013 20:42

زرداری حکومت نے کرپشن کے گذشتہ 65 برس کی تمام بدعنوان حکومتوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے، شہباز شریف

نئے صوبوں کے قیام کا شوشہ انتخابات سے پہلے زرداری کا سیاسی تماشہ ہے
زرداری حکومت نے کرپشن کے گذشتہ 65 برس کی تمام بدعنوان حکومتوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کی تشکیل کے معاملے پر بنایا جانے والا کمیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔ انتحابات سے قبل زرداری نے سیاسی تماشہ شروع کر دیا ہے۔ لاہور میں وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب اور ریاست بہاولپور کے عوام زرداری حکومت کے عزائم کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ زرداری کا تجویز کردہ بی جے پی اب بھارتی جنتا پارٹی بن چکا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ زرداری حکومت نے کرپشن کے گذشتہ 65 برس کی تمام بدعنوان حکومتوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ سندھ اور خیبرپختونخواہ میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر آئندہ انتحابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میٹروبس صرف ایک شہر کا نہیں پورے پاکستان کا منصوبہ ہے۔

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر بنایا جانیوالا کمیشن بدنیتی پر مبنی ہے، صدر زرداری نے انتخابات سے پہلے سیاسی تماشہ کیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب اور ریاست بہاولپور کے عوام زرداری حکومت کے عزائم کو اچھی طرح جانتے ہیں، بہاولپور کے عوام نے اپنی ریاست کی بحالی کے لئے بےشمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب جنوبی پنجاب ہولناک سیلاب میں ڈوبا ہوا تھا، اس وقت صدر زرداری لندن اور پیرس کی ہواوٴں کے مزے لے رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے کرپشن کے پینسٹھ سالہ ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں جبکہ مسلم لیگ نون کا نعرہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 237433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش