0
Tuesday 5 Feb 2013 21:12

مسئلہ کشمیر پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے، اطہر عمران

مسئلہ کشمیر پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک ہے، اطہر عمران
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی حالیہ جارحیت سے بھارت کا منافقانہ چہرہ عیاں ہوا ہے لیکن بعض عناصر بھارت کو پسندیدہ ملک قرار د ینے پر تلے ہوئے ہیں اور لاکھوں بےگناہ کشمیری مسلمانوں کے قاتل بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیا جا رہا ہے جو شہدائے پاکستان کے خون کے ساتھ غداری ہے اور ہمیں یہ سودا کسی صورت بھی منظور نہیں۔

کابینہ کے ارکان سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ آج ایک بار پھر ہم کشمیریوں کے حوصلوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو کہ کئی ادوار سے اپنی آزادی کی جنگ میں قربانیاں دے رہے ہیں اور پرُعزم ہیں کہ ضرور ایک دن کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر دُنیا کے نقشے پر اُبھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم سے کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہے اور حکومتِ پاکستان سے اپیل کرتے ہے کہ جلد از جلد بھارت سے ٹیبل ٹاک کے ذریعے کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیری مسلمانوں پر گذشتہ 66 سال سے ظلم و تشدد کر رہی ہے جس پر عالم دنیا کی تمام ہیومن رائٹس کی تنظیمیں خاموش ہیں، ان کو پاکستان میں چھوٹے سے چھوٹا واقعہ مل جائے تو اس کو اچھال کر اتنا بڑا بنا دیا جاتا ہے کہ دنیا میں سب سے بڑا غیر امن ملک پاکستان ہے جب کہ امریکہ کی پُشت پناہی میں بھارت نصف صدی سے کشمیر پر ظالِمانہ حکمرانی کر رہا ہے مظلوم لوگوں سے اُن کی آزادی کا حق چھیننے پر تُلا ہوا ہے اور نہتے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہیں لیکن اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی دعویدار تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 237439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش