0
Wednesday 6 Feb 2013 13:30

کراچی، سینٹرل جیل پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حملہ کی دھمکی

کراچی، سینٹرل جیل پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حملہ کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ سینٹرل جیل میں کالعدم دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے بارود سے بھرے ٹرک سے حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے جس کے بعد جیل نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے۔ سینٹرل جیل میں کالعدم دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان کے دس بڑے دہشت گردوں سمیت متعدد دہشت گرد قید ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ سینٹرل جیل پر بارود سے بھرا ٹرک ٹکرایا جائے گا اور بنوں جیل طرز کا حملہ کرکے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دھمکی موصول ہونے کے بعد ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں سینٹرل جیل کی سیکورٹی میں اضافہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ سیکورٹی میں ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی موجود ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 237581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش