QR CodeQR Code

سعودی عرب میں امریکی ڈرون کے خفیہ اڈے کا انکشاف

6 Feb 2013 20:20

اسلام ٹائمز: ڈرون طیاروں کا یہ خفیہ اڈا سی آئی اے اور امریکی فوج کے مشترکہ کنٹرول میں تھا جہاں سے سعودی عرب اور یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں اور اہم رہنماؤں کو نشانہ بنایا جاتا رہا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ، سعودی عرب میں ڈرون اڈے قائم کرچکا ہے، امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ ڈرون اڈے 2 سال قبل قائم کیے گئے تھے، جس کے مطابق القاعدہ کے رہنما سعودی نژاد امریکی شہری Anwar al-Awlaki کو بھی سی آئی اے ڈرون نے سعودی عرب میں موجود اڈے سے نشانہ بنایا تھا، سعودی عرب میں ڈرون اڈوں کے قیام میں سی آئی اے ڈائریکٹر کے نامزد امیدوار اور سعودی میں سابق اسٹیشن چیف جان بری نن نے اہم کردار ادا کیا تھا، اخبار نے انتظامیہ کی درخواست پر سعودی عرب میں ڈرون اڈوں کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔
 دیگر ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں امریکی فوج کے خفیہ اڈے کا انکشاف ہوا ہے، جہاں سے ڈرون طیاروں کے ذریعے القاعدہ کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جاتا رہا۔ ایک امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ہوائی اڈا دو ہزار دس میں قائم کیا گیا تھا، جسے بعد میں ختم کر دیا گیا۔ ڈرون طیاروں کا یہ خفیہ اڈا سی آئی اے اور امریکی فوج کے مشترکہ کنٹرول میں تھا جہاں سے سعودی عرب اور یمن میں القاعدہ کے ٹھکانوں اور اہم رہنماؤں کو نشانہ بنایا جاتا رہا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دو ہزار گیارہ میں ہلاک ہونے والے القاعدہ رہنما "انورال اولاکی" کو اسی اڈے سے اڑنے والے ڈرون طیارے نے نشانہ بنایا تھا۔


خبر کا کوڈ: 237671

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/237671/سعودی-عرب-میں-امریکی-ڈرون-کے-خفیہ-اڈے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org