0
Thursday 7 Feb 2013 00:00

گوادر پورٹ تجارتی اور دفاعی لحاظ سے بہت اہم ہے، ماہرین

گوادر پورٹ تجارتی اور دفاعی لحاظ سے بہت اہم ہے، ماہرین
اسلام ٹائمز۔ گوادر پورٹ چینی کمپنی کے حوالے کرنے کے پاکستان کے فیصلے پر بھارت نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسے بھارتی مفادات کے لئے ایک خطرہ قرار دیا ہے۔ گوادر پورٹ چینی کمپنی کے حوالے کرنے کا پاکستانی فیصلہ بھارت کو کسی طرح ہضم نہیں ہو رہا۔ دفاعی تجزیہ کار جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ تجارتی اور دفاعی لحاظ سے بہت اہم ہے اسی لئے چین کا یہاں ہونا بھارت کی پریشانی کا باعث ہے۔ دفاعی امور کے ماہر ائیر مارشل ریٹائرڈ شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے کسی بھی معاہدے پر بھارت خواہ مخواہ تشویش کا اظہار کرتا رہتا ہے۔ بین الاقوامی امور کے ماہر پروفیسر حسن عسکری رضوی کا کہنا تھا کہ بھارت محض بیان بازی کر رہا ہے۔ گوادر پورٹ چین کے حوالے کرنے کے معاملے پر بھارتی تشویش کی کوئی وجہ ہی نہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت اکثر ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدے کر رہا ہے لیکن پاکستان اگر کسی ملک کے ساتھ تجارتی معاہدہ بھی کرے تو یہ بات بھارت کو ناگوار گزرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 237714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش