0
Thursday 7 Feb 2013 11:38

بھارت تنازعہ حل کرنے کے لیے کشمیریوں کو حق خودارادیت دے، فضل الرحمن

بھارت تنازعہ حل کرنے کے لیے کشمیریوں کو حق خودارادیت دے، فضل الرحمن
 اسلام ٹائمز۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیر خطے کا سنگین مسئلہ ہے۔ جس کا حل ناگزیر ہے۔ ہم بھارتی مظالم پر چپ نہیں رہ سکتے، کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرے اور مسئلہ حل کرنے کے لیے کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ مسئلہ زمینی تنازعہ نہیں ہے بلکہ سولہ ملین کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے۔ جسے اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں میں منظور کیا ہوا ہے۔ 

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کشمریوں کی جدوجہد ان کی اپنی ہے۔ حالات کے مطابق اس کا رخ اور شکل بدلتی رہتی ہے۔ پچھیلی صدی کے آخر میں کشمیریوں نے ہتھیار اٹھائے اب وہ پرامن احتجاج کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے بھارت ہر قسم کے حربے استعمال کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ سے زائد فوج تعینات ہے، وہاں کالے قوانین رائج ہیں۔ جن کی وجہ سے بھارتی فوج کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے وہ جو چاہے کرے۔ جس کی وجہ سے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے نہ ان کی جان محفوظ ہے نہ عزت اور نہ املاک محفوظ ہیں۔ 

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دوسری بین الاقوامی تنظیموں نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر ایک سنگین مسئلہ ہے جس کا حل ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے پاکستان کو اس مسئلہ میں پارٹی تسلیم کیا ہوا ہے۔ ہم بھارتی مظالم پر چپ نہیں رہ سکتے اس لیے مسئلہ کشمیر حل ہونے تک کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی امداد کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 237777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش