0
Thursday 7 Feb 2013 14:32

آئی ایس او کی مضبوطی ملت تشیع اور پاکستان کی مضبوطی ہے، ناصر عباس شیرازی

آئی ایس او کی مضبوطی ملت تشیع اور پاکستان کی مضبوطی ہے، ناصر عباس شیرازی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری شعبہ سیاسیات اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر سید ناصر عباس شیرازی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مضبوطی کو ملت تشیع اور پاکستان کی مضبوطی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس او کو یونیورسٹز میں مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے گومل یونیورسٹی ڈاکٹر شہید چمران یونٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ویلکم پارٹی کے موقع پر امامیہ طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آئی ایس او کے ڈویژنل صدر شاکر علی اور مولانا زاہد نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے آئی ایس او پاکستان کی خدمات، یونیورسٹیز میں کرادر، معاشرے میں تنظیم کے مقام اور آئی ایس کے جوانوں سے اس تنظیم کے تقاضوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او کی مضبوطی ملت تشیع اور اسلام کیساتھ ساتھ پاکستان کی مضبوطی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ آئی ایس او کو یونیورسٹز میں مضبوط سے مضبوط تر کیا جائے۔ جیسا کہ گومل یونیورسٹی سے وابستہ آئی ایس او کے کئی جوان شہید ہو چکے ہیں لہذا اس لئے اس یونیورسٹی کو شہداء کی یونیورسٹی کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔

خبر کا کوڈ : 237825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش