QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی صوبائی وزیر مرید کاظم سے ملاقات، آمدہ الیکشن کے حوالے سے گفتگو

7 Feb 2013 19:04

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیر نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے آئندہ الیکشن میں اگر کسی حمایت یافتہ امیدوار کو کھڑا کیا جاتا ہے تو وہ ساتھ دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی اور مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری سمیت دیگر رہنماوں پر مشتمل ایم ڈبلیو ایم کے ایک وفد نے ڈیرہ اسماعیل خان میں صوبائی وزیر ریونیو سید مرید کاظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈیرہ اسماعیل کی سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے سید مرید کاظم کو اپنے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے آئندہ الیکشن میں اگر کسی حمایت یافتہ امیدوار کو کھڑا کیا جاتا ہے تو وہ ساتھ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 237840

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/237840/ڈی-ا-ئی-خان-ایم-ڈبلیو-کے-وفد-کی-صوبائی-وزیر-مرید-کاظم-سے-ملاقات-ا-مدہ-الیکشن-حوالے-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org