QR CodeQR Code

طالبان کیساتھ براہ راست رابطہ نہیں ہے

فرقہ پرست قوتوں میں دوبارہ جان ڈالی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

7 Feb 2013 21:21

اسلام ٹائمز: ڈی آئی خان میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت خود کو امریکی ایجنڈے کا پابند سمجھتی ہے، باہر سے اجازت کے بغیر حکمران طالبان سے مذاکرات نہیں کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو متنازعہ نہیں بننے دیں گے، فرقہ پرست قوتوں میں دوبارہ جان ڈالی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پیر صاحب زکوڑی شریف کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے اندر اور باہر ایک لابی انتخابات ملتوی کرانا چاہتی ہے۔ اسلام آباد ڈرامہ ناکام ہوگیا، وہ لابی دفاعی پوزیشن میں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے ملک کو داو پر لگایا جارہا ہے اور فرقہ پرست قوتوں میں دوبارہ جان ڈالی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان کی جانب سے مذاکرات کی تجویز کو حکومت سنجیدہ نہیں لے رہی۔ جس سے سمجھ لینا چاہیے کہ جنگ کا سبب کون ہے۔ طالبان کا ہم سے براہ راست رابطہ نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت خود کو امریکی ایجنڈے کا پابند سمجھتی ہے، باہر سے اجازت کے بغیر حکمران مذاکرات نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 237914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/237914/فرقہ-پرست-قوتوں-میں-دوبارہ-جان-ڈالی-جا-رہی-ہے-مولانا-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org