0
Thursday 7 Feb 2013 22:20

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں دستی بم حملہ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 7 افراد زخمی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں دستی بم حملہ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق، 7 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ اورنگی ٹاوٴن میں مومن آباد تھانے کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاوٴن کے علاقے بدر چوک پر واقع مومن آباد تھانے کے قریب نامعلوم افراد نے ایک پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیا جس سے زور دار دھماکا ہوا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم پولیس سرجن کے مطابق دھماکے میں زخمی ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس موبائل مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد تھانے کے قریب نصب تھا جو اس وقت پھٹ گیا جب ایک موبائل وہاں سے گزر رہی تھی، دھماکے میں بال بیرنگ، چھرے اور کیلیں استعمال کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 237930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش