0
Thursday 7 Feb 2013 22:31

کراچی، کارساز پر نیوی کے اہلکار افسر کاظمی کی کار میں بم دھماکہ

کراچی، کارساز پر نیوی کے اہلکار  افسر کاظمی کی کار میں بم دھماکہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے پی این ایس کارساز پر آج صبح ہونے والے دھماکے کا معمہ حل نہ ہوسکا، ذرائع کے مطابق دھماکا بارودی مواد سے کیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کو گیس سلنڈر کا دھماکا قرار دیا ہے۔ کراچی میں کارساز کے قریب نجی کالج کی پارکنگ میں کار میں پراسرار دھماکے سے نیوی کا افسر اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئے۔ کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب کار ساز روڈ پر سرکاری ادارے کے کالج کی پارکنگ میں جمعرات کی صبح ساڑھے 8 بجے زور دار دھماکا ہوا جس کی آوز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے مقام کی نصف گھنٹے تک تصدیق نہیں ہوئی تاہم بعد ازاں پتہ چلا کہ دھماکا کار ساز روڈ پر ایک ادارے کی پارکنگ میں کھڑی ایک کار میں ہوا جس کے نتیجے میں کار کے مالک حساس ادارے کے افسر کاظمی اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا معمہ تاحال حل نہیں ہوسکا جس کی وجہ پولیس کو جائے وقوعہ کے معائنے کی اجازت نہ دینا کہا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیول انٹیلی جنس سے پولیس ٹیم کو دھماکے کی جگہ کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں ملی۔ دھماکے میں زخمی گلشن جمال کے رہائشی میاں بیوی کو فوری طور پر پی این ایس راحت اسپتال میں طبی امداد دی گئی، جہاں سے انہیں پی این ایس شفا منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی شارع فیصل پولیس موقع پر پہنچی تاہم پولیس کو ادارے کی جانب سے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی واقعہ کے 12 گھنٹے بعد تک پولیس نے رپورٹ درج کی۔ ذرائع کے مطابق دھماکا دہشت گردی کی واردات ہے تاہم آئی ایس پی آر ذرائع نے تصدیق نہیں کی اور اسے کار میں گیس سلنڈر کا دھماکہ قرار دے دیا، دوسری جانب عینی شاہد کا کہنا ہے کہ گاڑی میں نصب گیس سلنڈر، دھماکے کے بعد بھی محفوظ ہے۔ اطلاعات کے مطابق ادارے کے زخمی آفیسر کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اہلیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
خبر کا کوڈ : 237938
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش