0
Friday 8 Feb 2013 02:31

کراچی میں انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کے عمل سے قطعی طور پر مطمئن نہیں، اے این پی

کراچی میں انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کے عمل سے قطعی طور پر مطمئن نہیں، اے این پی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی میں ہر پولنگ اسٹیشن پر فوج کی تعیناتی اور ووٹرز کے فنگر پرنٹس کو نادرا کے ریکارڈ سے میچ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ فوج کو اختیارات کے ساتھ تعینات کیا جائے تاکہ شہری آزادانہ اور پر امن ماحول میں اپنی مرضی سے ووٹ دے سکیں، شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کے بنیادی فرائض میں شامل ہے، کراچی میں شفاف انتخابات ہی شہر میں دیرپا امن کی بنیادی کنجی ہے، الیکشن کمیشن کو کراچی میں صاف و شفاف انتخابات کے لیے ٹھوس فیصلے کرنا ہوں گے، ایسے فیصلے کرنا ہوں گے جو تمام سیاسی جماعتوں کو قابل قبول ہوں،سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی کی ازسر نو منصفانہ حلقہ بندیوں کروائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی میں ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کے عمل پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کے اہلکاروں کے بجائے سیاسی جماعت کے کارکنان ووٹرز کی تصدیق کررہے ہیں اور اب بھی سیاسی جماعت کے دفاتر میں ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارباب اختیار اور ریاستی اداروں کی مسلسل بے حسی کی وجہ سے شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بوری بند لاشوں کے ملنے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں قیام امن کا نسخہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے تجویز کر چکی ہے جس پر صوبائی حکومت نے رتی برابر بھی اس پر عمل نہیں کیا جس سے شہر میں قیام امن کے لیے لیے سندھ حکومت کی سنجیدگی کا اندزہ لگایا جاسکتا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ارباب اختیار نے شہر میں قیام امن کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات نہ کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلانے اور نمائشی اقدامات کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 237984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش