QR CodeQR Code

پاکستان کو 19 انتظامی صوبوں میں تقسیم کر دیا جائے، رحمت وردگ

8 Feb 2013 21:26

اسلام ٹائمز:قصور کے ضلعی چیئرمین سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر تحریک استقلال کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آٹھ انتظامی صوبے راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈیرا غازی خان اور بہاولپور کے نام سے انتظامی صوبے بنائے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ پاکستان کو 19 انتظامی صوبوں میں تقسیم کر دیا جائے اور ہر انتظامی صوبے کی آبادی تقریباً ایک کروڑ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی تقریباً 19 کروڑ سے بڑھ گئی ہے اور انتظامی معاملات میں عوام کو بڑی دشواری ہوتی ہے، سیاستدان اگر عوام کو مشکلات سے نجات دلانا چاہتے ہیں تو وہ 19 انتظامی صوبوں کیلئے مرکزی پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں ان کے حق میں قرارداد منظور کرائیں۔

تحریک استقلال قصور کے ضلعی چیئرمین ملک محمد رفیق سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں میں قرارداد پاس ہونے کے بعد یہ انتظامی صوبے بن سکتے ہیں، پنجاب میں آٹھ انتظامی صوبے راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈیرا غازی خان اور بہاولپور کے نام سے انتظامی صوبے بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک بڑا ملک ہے جس کی آبادی تقریباً 33 کروڑ ہے اور 52 ریاستیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کہ ہر ریاست کی آبادی تقریباً 70 لاکھ کے قریب ہے، امریکہ کے مرکز کے پاس صرف تین امور ہیں امور خارجہ، خزانہ اور دفاع، باقی تمام معاملات ریاستوں کے پاس ہیں اور اپنے اپنے پالیسیاں چلا رہے ہیں اور وہاں تمام معاملات درست طریقے سے چل رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک استقلال سمجھتی ہے کہ پاکستان کے 19 انتظامی صوبے نام سے بنائے جائیں لسانی نام کوئی نہیں ہو، جس میں پنجاب آٹھ، سندھ تین، بلوچستان تین اور KPK کی پانچ انتظامی صوبوں میں تقسیم کی جائے تب پاکستان میں عوام کے انتظامی معاملات اور مشکلات میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔


خبر کا کوڈ: 238191

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/238191/پاکستان-کو-19-انتظامی-صوبوں-میں-تقسیم-کر-دیا-جائے-رحمت-وردگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org