0
Friday 8 Feb 2013 23:28

انسانی حقوق کمیشن کی ملک جرار حسین ایڈووکیٹ کے قتل کی شدید مذمت

انسانی حقوق کمیشن کی ملک جرار حسین ایڈووکیٹ کے قتل کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے ایچ آرسی پی خیبر پختونخوا کے سابق وائس چیئرپرسن اور کونسل رکن ملک جرار حسین ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کمیشن کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایچ آر سی پی ملک جرار حسین ایڈووکیٹ کے قتل کی پرزور مذمت کرتا ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ ہم مقتول کے بچوں کی حالت زار کے متعلق خصوصی طور پر فکر مند ہیں۔ جنہیں وہ سکول چھوڑنے کے لئے جارہے تھے، جب مسلح افراد نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا۔ بیان میں کہنا تھا کہ ملک جرار حسین ایڈووکیٹ ایک قابل احترام وکیل اور پرامن انسان تھے۔ جنہوں نے تمام لوگوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کو اپنی زندگی کا مقصد بنا رکھا تھا۔
 
بیان میں کہا گیا کہ ان کے قتل سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں قتل و غارت کی وباء مکمل طور پر بے قابو ہے۔ ایچ آر سی پی کو انسانی حقوق کے نڈر کارکن اور معزز انسان کے قتل کا شدید دکھ ہے۔ کمیشن متعدد دفعہ حکومت سے مطالبہ کر چکا ہے کہ انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں سمیت تمام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ تاہم امید کرتے ہیں کہ جرار حسین کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے موثر کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 238197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش