QR CodeQR Code

پشاور، ملک جرار حسین ایڈووکیٹ کے قتل کیخلاف وکلاء کا احتجاج

9 Feb 2013 01:21

اسلام ٹائمز: ریلی پشاور ہائیکورٹ سے شروع ہوکر خیبر روڈ سے ہوتی ہوئی پہلے وزیر اعلیٰ ہاوس اور پھر گورنر ہاوس پہنچی۔ جہاں وکلاء نے حکومت کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے وکلاء نے سینئر وکیل ملک جرار حسین ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی پشاور ہائیکورٹ سے شروع ہوکر خیبر روڈ سے ہوتی ہوئی پہلے وزیر اعلیٰ ہاوس اور پھر گورنر ہاوس پہنچی۔ جہاں وکلاء نے ملک جرار حسین کے قتل کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی۔ اس سے قبل وکلاء کا احتجاجی جلسہ پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں منعقد ہوا۔ جس میں پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس سے ان واقعات کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ وکلا نے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کروانے اور مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر وکلاء نے کل بھی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ملک جرار حسین کے قتل کا مقدمہ گلبہار پولیس اسٹیشن مین درج کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 238227

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/238227/پشاور-ملک-جرار-حسین-ایڈووکیٹ-کے-قتل-کیخلاف-وکلاء-کا-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org