QR CodeQR Code

امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی مختلف مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں

9 Feb 2013 10:20

اسلام ٹائمز: امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کہا گیا ہےکہ امریکہ مذہبی آزادی کو یقنی بنانے کیلئے پاکستانی حکومت، مذہبی رہنماؤں اور عوام کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق، امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار ریسرچ اینڈ ڈائیلاگ میں ممتاز شیعہ و سنی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی اور مذہبی آزادی کے فروغ و فرقہ وارانہ کشیدگی میں کمی کے حوالے سے منعقدہ ایک مباحثے میں شرکت کی۔ امریکی سفارتخانے کے مطابق، ملاقاتوں کا مقصد پاکستان میں فرقہ وارنہ ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ڈر، قتل، جبر اور کسی بھی قسم کے انتقام کے خوف کے بغیر اپنے مذہب پر عمل کرنے کی آزادی ہر انسان کا عالمیگر بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی انسانی عظمت کی بنیاد ہے۔ امریکی سفیر نے ہنگو، کراچی، کوئٹہ اور سوات میں ہونے والے حالیہ دہشتگرد اور فرقہ وارانہ حملوں سے متاثرہ پاکستانیوں کیلئے امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور ان واقعات کی مذمت کی۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کے مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سے رابطے تشویشناک امر ہے۔ امریکہ ایک پالیسی کے تحت پاکستانی عوام میں امریکہ کیخلاف پائی جانے والی نفرت میں کمی لانا چاہتا ہے اس مقصد کی خاطر رچرڈ اولسن مسلسل مختلف جماعتوں کے رہنماوں سے رابطے میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 238229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/238229/امریکی-سفیر-رچرڈ-اولسن-کی-مختلف-مذہبی-رہنماؤں-سے-ملاقاتیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org