0
Saturday 9 Feb 2013 10:05

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے کردار ادا کرے، غلام صادق

عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے کردار ادا کرے، غلام صادق
 اسلام ٹائمز۔ قائم مقام صدر آزاد کشمیر سردار غلام صادق خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری سمیت او آئی سی کو مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی کی جانب سے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے کشمیری نمائندوں کی کانفرنس بلانے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ بھارت نے طاقت اور جبر کو قانون کا درجہ دے رکھا ہے۔ 8 لاکھ افواج نہتے عوام پر مظالم کی انتہا کر چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز مظفرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سردار غلام صادق نے کہا کہ گولہ باری اور طاقت کے استعمال سے آزاد کشمیر کے عوام نہیں گھبراتے، بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں۔ سیز فائرلائن کو تسلیم نہیں کرتے یہ جبر کی خونی لکیر ہے جو بھارت نے 8 لاکھ فوج کی طاقت سے کھینچ رکھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزادی ہمارا مشن ہے اس سے غافل نہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجوں کو نکالے اور امن و امان کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر حل کرنے میں پہل کرے۔ طاقت سے اب کوئی حق خودارادیت کو نہیں روکا سکتا ہے۔ آزادی ریاستی عوام کی منزل ہے انھیں ضرور مل کر رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 238283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش