QR CodeQR Code

کراچی، دہشتگردوں کی فائرنگ سے سید قمر رضا نقوی شہید ہو گئے

9 Feb 2013 19:14

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ شہر کراچی میں فرقہ وارانہ بنیاد پر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ عروج پر ہے اور ٹارگٹ کلنگ کی اس لہر میں اب تک کئی قیمتی شخصیات منصب شہادت پر فائز ہو چکی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے گلبہار بازار میں امریکی پے رول پر پلنے والے دہشتگردوں کی فائرنگ سے سید قمر رضا نقوی شہید ہو گئے۔ تکفیری دہشتگردوں نے سید قمر رضا کو اپنی درندگی کا نشانہ بنایا جب وہ گلبہار بازار سے جا رہے تھے کہ گھات لگائے دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں قمر رضا شدید زخمی ہو گئے، جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔ واضح رہے کہ شہر کراچی میں فرقہ وارانہ بنیاد پر ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ عروج پر ہے اور ٹارگٹ کلنگ کی اس لہر میں اب تک کئی قیمتی شخصیات منصب شہادت پر فائز ہو چکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 238409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/238409/کراچی-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-سید-قمر-رضا-نقوی-شہید-ہو-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org