0
Saturday 9 Feb 2013 19:22

شہر میں امن و امان پر رینجرز پولیس جلد قابو پالیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

شہر میں امن و امان پر رینجرز پولیس جلد قابو پالیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزيراعلیٰ سندھ سيد قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر ميں امن و امان پر رينجرز پوليس جلد قابو پاليں گے، اورنگی ٹاؤن ميں ايک اور تھانے کا قيام جلد کيا جائے گا۔ ايم کيو ايم کے ايم پی اے منظر امام کی رہائش گاہ پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے وزيراعلیٰ سندھ سيد قائم علی شاہ نے کہا کہ منظر امام کے قتل کا افسوس ہے، اسمبلی ميں ان کا کردار مثبت رہا، اورنگی ٹاؤن ميں ان کی بہت خدمات ہيں۔ ايک سوال کے جواب ميں ان کا کہنا تھا کہ امن و امان پر کافی حد تک قابو پايا جاچکا ہے، اونگی ٹاؤن ميں ايک اور تھانے کا قيام جلد کيا جائے گا، نئے پوليس اہلکاروں کی ٹریننگ کی جارہی ہے، وقت لگتا ہے، رينجرز اور پوليس حالات پر جلد قابو پاليں گے۔
خبر کا کوڈ : 238412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش