0
Sunday 10 Feb 2013 14:58

آئینی حقوق دینے سے انکار کرکے حکمرانوں نے معاشی دہشتگردی کی ہے، علامہ علی رضوی

آئینی حقوق دینے سے انکار کرکے حکمرانوں نے معاشی دہشتگردی کی ہے، علامہ علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی عوام کے لئے آئینی حقوق دینے سے انکار کرکے حکمران معاشی دہشت گردی کے مرتکب ہوئے ہیں، جو کسی طور پر قابل قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے گذشتہ روز اسلام آباد میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے نام پر استحصال کا شکار گلگت بلتستان کے عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، ان مظالم کو برداشت نہیں کریں گے۔ اگر حکومت نے ٹیکس لگانے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو گلگت بلتستان میں وسیع پیمانے پر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے لئے آئینی حقوق دینے سے انکار کرکے حکمران معاشی دہشت گردی کے مرتکب ہوئے ہیں جو کسی طور پر قابل قبول نہیں۔ حال ہی میں نئے صوبوں کے قیام کے لیے قائم کمیشن نے گلگت بلتستان کے عوام کو سخت مایوس کیا ہے، ان کا فیصلہ نہایت جانبدارانہ اور افسوسناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 238419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش