QR CodeQR Code

سعودی عرب، ہزاروں افراد کا شیخ باقر النمر کی فوری رہائی کیلئے احتجاج

9 Feb 2013 23:23

مترجم : سید اسد رضا نقوی

اسلام ٹائمز: معروف شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کو گذشتہ سال جولائی میں سعودی سکیورٹی فورسز نے گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد گرفتار کرلیا تھا، سات ماہ گزر جانے کے باوجود وہ ابھی تک سعودی حکام کی قید میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے ہزاروں شہری جمعرات کے روز قطیف شہر کی سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین سعودی عرب کے معررف شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر نمر کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے، مظاہرین باآواز بلند نعرے لگا رہے تھے کہ النمر کامیاب ہوگا۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن سوشل نیٹ ورک پر اس مظاہرے کے بہت سے وڈیو کلپس اور تصاویر شائع ہوئی ہیں۔ جن میں ہزاروں مظاہرین سعودی حکام کے خلاف پر جوش نعرے لگا رہے تھے اور شیخ نمر باقر النمر کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ معروف شیعہ عالم دین شیخ نمر باقر النمر کو گذشتہ سال جولائی میں سعودی سکیورٹی فورسز نے گولی مار کر زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا تھا، اور سات ماہ گزر جانے کے باوجود وہ ابھی تک سعودی حکام کی قید میں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 238462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/238462/سعودی-عرب-ہزاروں-افراد-کا-شیخ-باقر-النمر-کی-فوری-رہائی-کیلئے-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org