0
Sunday 10 Feb 2013 10:05

افضل گورو کی پھانسی کیخلاف مظفرآباد میں احتجاجی ریلی

افضل گورو کی پھانسی کیخلاف مظفرآباد میں احتجاجی ریلی
 اسلام ٹائمز۔ کشمیری مسلمان محمد افضل گورو کی تہاڑ جیل میں پھانسی کے خلاف پاسبان حریت کے زیراہتمام مظفرآباد میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ بھارتی عدلیہ و جمہوریت کا پتلا نذرآتش کیا گیا۔ بھارت سے تجارت سمیت تمام تعلقات ختم کرنے اور موسٹ فیورٹ نیشن کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ حکومت پاکستان بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو فورا تختہ دار پر لٹکا کر انصاف کے تقاضے پورے کرے گذشتہ روز افضل گورو کی تہاڑ جیل دہلی میں پھانسی کیخلاف احتجاجی ریلی اولڈ سیکرٹریٹ سے گھڑی پن چوک تک نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی کر رہے تھے۔ 

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوءے جماعت اسلامی ناءب امیر شیخ عقیل الرحمن، پاسبان حریت کے سربراہ عزیز غزالی، شوکت جاوید اور مشتاق میر سمیت دیگر نے کہاکہ افضل گورو کو کشمیری ہونے کی سزا دی گئی ہے۔ بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے وقت وہ وہاں موجود نہ تھے۔ منصفانہ ٹرائل نہیں ہوا اور بھارتی ججوں نے مسلمانوں سے تعصب و عداوت کے جذبات سے مغلوب ہو کر افضل گورو کو پھانسی کی سزا دی جس سے بھارتی انصاف کی قلعی کھل گئی ہے۔
 
پاسبان حریت کے سربراہ عزیز غزالی نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور پامالیوں کا نوٹس لے اور مبصر مشن بھیج کر غیرجانبدار تحقیقات کی جائیں۔ مقررین نے کہا کہ بھارت فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکے گا۔ انھوں نے مجاہدین کشمیر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا کہ ہم مجاہدین کشمیر کے شانہ بشانہ تحریک آزادی میں شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 238505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش