QR CodeQR Code

ملتان، ایس یو سی اور جے ایس او کے زیراہتمام دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

10 Feb 2013 14:58

اسلام ٹائمز: مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ دہشت گردوں کیخلاف ٹھوس اقدامات کرے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ملتان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام سانحہ ہنگو اور ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف چوک نواں شہر ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر سید تنویرالکاظم اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے صدر حیدر علی نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ مٹھی دہشت گردوں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، جوکبھی کوئٹہ میں، کبھی ہنگو میں اور کبھی کراچی میں بے گناہ افرادپر گولیاں چلاتے ہیں اور علمائے کرام کے خون میں ہاتھوں کو رنگین کرتے ہیں۔ ان حالات میں حکومت کی جانب سے خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ اُسے کسی نادیدہ قوت نے خاموش رہنے کا اشارہ دیا ہوا ہے، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مجاہد عباس گردیزی، بشارت قریشی اور مزین عباس چاون نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کیخلاف ٹھوس اقدامات کرے۔ ورنہ عوام کے ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں تک پہنچ جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 238547

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/238547/ملتان-ایس-یو-سی-اور-جے-او-کے-زیراہتمام-دہشت-گردی-خلاف-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org